ایک کڑوا سچ ہم مرد کتنے عجیب ہوتے ہیں ایک واقعہ
مرد کتنے عجیب ہوتے ہیں
اس نے سگریٹ کا ایک کش لگایا
اور اپنی محبوبہ کی تصویر بٹوے سے نکال کر،
دوستوں کو دکھانے لگا اور بولا_____!!
چیک کر یار کیا کمال کا پیس ہے____!!
ہونٹ چیک کر یار کیسے ہیں____________!!
بس تیرے بھائی پر مرتی ہے_________!!
ایک دوست بولا شادی کا ارادہ ہے_______!!
تو وہ قہقہہ لگا کر بولا
ابے نہیں یار ٹائم پاس ہے،بس تھوڑا انجوائے کروں گا.
مستی کروں گا،اور پھر چھوڑ دوں گا،
میں گراونڈ میں پاس ہی بیٹھا
ان کی باتیں سن رہا تھا.
فوراً اٹھا اور ان کے پاس چلا گیا اور اس لڑکے سے بولا.
کیا تم یہاں سب کے سامنے اپنے کپڑے اتار سکتے ہو.
تو وہ ایک دم غصے میں بولا
کہ جناب آپ کا دماغ خراب ہے.
میں پاگل ہوں جو سب کے سامنے بے لباس ہو جاؤں.
تو میں بولا کہ
تم ایک لڑکی کو سب کے سامنے بے لباس کر رہےہو.
اس کا صرف یہ قصور ہے کہ
وہ تم سے محبت کر بیٹھی ہے،
یہ ٹھیک ہے کہ اس کی بھی غلطی ہے.
لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ
تم اس کی عزت یوں سرعام دوستوں میں بیٹھ کر لوٹتے رھو ،
میں یہ کہہ کر وہاں سے پلٹ آیا اور گھر آتے ہوئے سوچتا رہا،
کہ ہم مرد کتنے عجیب ہوتے ہیں.
عورت کی عزت اپنی نظر سے ہی لوٹ لیتے ہیں
اور پھر بھی عورت کو قصور وار ٹھہراتے ہیں،
جس مرد کیلئے محبت صرف لباس اتارنے کا نام ہو تو،
اس کی نظر میں اس کی محبوبہ اور طوائف میں کوئی فرق نہیں،
اور ایسے مرد کبھی اچھے شوہر نہیں بن سکتے